کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی رہنما فاطمہ خان نے کہاہے کہ (ن)لیگ عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کئے،عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ بھار ی اکثریت سے بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کریگی،خواتین ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ خواتین کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو شاہ زمان روڈ پرکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فاطمہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں،کاشتکاروں،نوجوانوں،طلباء کی زندگیوں میں ترقی و خوشحالی لانے کیلئے تاریخی انقلابی اقدامات کرکے ملک کے غریب محنت کش عوام کی خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہواؤں کا رُخ بتا رہاہے آئندہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں اوروفاق میں حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی،قائد نوازشریف کا ایجنڈا پاکستان کو دنیا کا ٹائیگر بنا نا ہے جو پاکستان مخالفین کبھی ایک آنکھ نہیں بھاتا۔انہوں نے کہاکہ خواتین ملک کی آبادی کانصف حصہ ہے خواتین مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) برسراقتدارآکرخواتین کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ خواتین آنے والے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے گھر گھرجاکر پارٹی کے قائد کے پیغام کو پہنچائیں۔
(ن) لیگ عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جماعت ہے،فاطمہ خان

ٹیگز:
فاطمہ خان
