کوئٹہ:کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی ایک مسافر وین تیز رفتاری کے باعث کوہ باش بولان کے مقام پر بے قابو ہوکر سڑک کنارے قائم مسجد کی دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال مچھ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مقامی افراد نے بروقت امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔
بولان میں مسافر وین حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

