خضدار : خضدارمیں مسلح افراد نے فائرنگ کے دو بھائیوں کا بہیمانہ قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ باغبانہ کفتاری کے علاقے میں رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکر مسلح افراد ایک گھر میں گھس آئے اور اندھادھند فائرنگ کرکے دوافراد محمد رفیق ولد عبدالرحمن اور محمد اکبر ولد عبدالرحمن قوم باجوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کے بعد لیویز فورس نے اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعہ سے متعلق لیویز فورس مذید کاروائی کررہی ہے۔ یاد رہے کہ اسی باغبانہ کے علاقے میں چند ہفتے قبل ایک اور واقعہ میں بھی دو بھائیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقامی لوگ ان واقعات کو قبائلی دشمنی و عفریت قرار دے رہے ہیں۔
خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کے دو بھائیوں کا بہیمانہ قتل کردیا

ٹیگز:
خضدار
