کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ بھاگ کی حدود میں قاضی وانڈ کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک شوہر نے اپنی پہلی بیوی حرمت بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو قریبی قبرستان میں دفن کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کو سندھ سے ورغلا کر بلوچستان لایا گیا اور قتل کی یہ واردات چند روز قبل سوتے میں انجام دی گئی۔ایس ایچ او بھاگ کے مطابق، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے قاتل شوہر کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا مقصد دوسری شادی کی راہ ہموار کرنا تھا۔ سفاک شوہر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
بھاگ ،شوہر نے پہلی بیوی کو قتل کر کے لاش قبرستان میں دفنا دی

