قلات(ڈیلی گرین گوادر)لاپتا افراد کے لواحقین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ (N-25) کو 100 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا۔مظاہرین نے لاپتا افراد کی بازیابی کے مطالبے پر چار دن تک شاہراہ بند رکھی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم، رمضان کے مقدس مہینے میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں احتجاج کا پرامن اختتام ہوا اور سفری سہولتیں بحال ہو گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مذاکرات میں فریقین کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا ہے، جس کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کھولنے کا اعلان کیا۔ تاہم، لواحقین نے اپنے مطالبات کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔قلات میں شاہراہ کی بحالی کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے، جبکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز نے سڑک کھلنے پر سکھ کا سانس لیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات اور لواحقین کی جانب سے حکومتی وفد سے مذاکرات کامیاب،4 روز بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال

ٹیگز:
بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات
