گلگت بلتستان (ڈیلی گرین گوادر) سیلاب سے سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 جاں بحق، 15 لاپتاگلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر تھک میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ تھک بابوسر کے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی، جس کی زد میں آ کر سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں۔ترجمان کے مطابق سیلابوں میں بہہ کر 15 سیاح لاپتا ہو گئے، جانی نقصان کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 سیاحوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق حالات کے پیش نظر ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا، مزید بتایا کہ سیلاب سے علاقے کا کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو گیا اور اپٹک فائبر بریک متاثر ہوئی ہے۔
سیلاب سے سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 جاں بحق، 15 لاپتا

ٹیگز:
سیلاب
