واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے، تاہم صورتِ حال جنگ بندی کے بعد پرسکون ہو گئی۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران بات کر رہے تھے، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرائے گئے طیارے کس ملک کے تھے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت-پاکستان جھڑپوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ کہا، تاہم انہوں نے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی لڑائی میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بھارت کے اعلیٰ ترین جنرل نے مئی کے آخر میں کہا تھا کہ پہلے روز فضائی نقصان کے بعد بھارت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور جنگ بندی سے 3 دن پہلے برتری حاصل کر لی۔بھارت نے بھی پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا، تاہم اسلام آباد نے کسی طیارے کے نقصان سے انکار کیا لیکن تسلیم کیا کہ اس کے فضائی اڈے نشانہ بنے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے : ٹرمپ

ٹیگز:
ٹرمپ
