واشک(ڈیلی گرین گوادر) واشک اور بسیمہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت معمولی تھی اور اس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔
واشک اور بسیمہ میں زلزلے کے جھٹکے

