مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب واقع الحسن ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد ٹرکوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے۔ مسلح افراد نے ڈرائیوروں کو تنبیہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کے بعد کچھ دیر کیلئے قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی، تاہم اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی نوعیت اور مقاصد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے اور جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مستونگ ،کوئٹہ کراچی شاہراہ پر معدنیات سے بھرے ٹرکوں پر فائرنگ، ٹائر برسٹ

