سنجاوی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے بی اے پی ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی کے نو منتخب عہدیداران پارٹی کو فعال بنانے کیلئے دن رات جدوجہد کرکے پارٹی کو دونوں اضلاع میں فعال بنائے حلقے کے عوام کے تمام اہم اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں دونوں اضلاع کی ترقی میرااولین ترجیحی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں دو روزہ حلقہ انتخاب کے موقع پر زیارت، سنجاوی مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب دمڑ ہاوس سنجاوی حلقے کے مختلف علاقوں ہرنائی، زیارت، سنجاوی سے آئے ہوئے سائلین پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور بی اے پی ضلع ہرنائی کے نومنتخب ضلعی صدر حاجی ملک غلام جان ترین کو پارٹی ضلع ہرنائی کے صدر و جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزرمیر محمد خان جمالی کی جانب سے بی اے پی ضلع ہرنائی کے نومنتخب ضلعی صدر حاجی ملک غلام جان ترین، جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑ منتخب ہونے کا نوٹیفکشن نومنتخب ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین کے حوالے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی ضلع ہرنائی کے نومنتخب صدر حاجی ملک غلام جان ترین جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بی اے پی کو ضلع ہرنائی میں فعال بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرینگے اور ضلع ہرنائی میں پارٹی کو فعال بنائے گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی سے خوفزدہ ہیں بی اے پی کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ صوبے کی ترقی کے لیے بنائی گئی، ہم صرف وہ اقدامات کررہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان کا احساس محرومی دور ہوصوبائی وزیر نے کہاکہ حلقے کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہم اپنے تین سالہ دور حکومت میں حلقے کے اہم اور درینہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے خصوصاََ حلقے کے دونوں اضلاع کے قومی شاہراہوں کی تعمیر کے وفاق سے اربوں روپے منظور کرائے ہے اس کے علاوہ دونوں اضلاع میں ہسپتالوں کی ایمبولنسز، مونسپل کمیٹیوں کوصفائی کرنے کیلئے کروڑوں روپوں کی مشینری زیارت کیلئے برفباری کے دوران شاہراہوں ٹریفک کی بحالی کیلئے کروڑوں روپوں کی مشنری،سنجاوی جدید سہولتوں سے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، انٹر گرلز کالج، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، گریڈ اسٹیشن، زرعی تالابوں، نالیوں، بجلی ٹرانسفارمرز، فارم ٹومارکیٹ سڑکیں پانی کی فراہمی، ہرنائی بجلی گریڈ اسٹیشن کی آف گریڈیشن، ہرنائی سروتی حفاظتی بند کی تعمیر سرپل ندی پر مہندم شدہ پل کی تعمیر سمیت سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ حلقے کے غریب مریضوں کو اپنی جانب سے اعلیٰ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد میں اجتماعی مسائل حل کئے ہے اور کررہے ہیں دمڑ ہاوس سنجاوی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو درخواستیں پیش کئے جس صوبائی وزیر نے جلدازجلد عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کی۔
بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے،حاجی نورمحمد خان

ٹیگز:
بلوچستان عوامی پارٹی
