خضدار(یو این اے )تحصیل وڈھ سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ماسٹر چھٹہ جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ شہریوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے بجلی کے نظام کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
وڈھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

