لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں ذاکتر حمیرا طارق کی صدارت میں منعقد ہوا ,جس میں حلقہ خواتین کی تنظیمی پلاننگ اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا – تربیتی پروگرامات کی پلاننگ ، عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور رکھی گئ -ناظمات حلقہ ، ناظمات صوبہ کے کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔- شوری میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں خواتین بھر پور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا – اور اجتما و عام کے لیے ناظمہ اجتماع کا تقرر بھی کیا گیا – سیکرٹری جنرل نے ملکی و بین الاقوامی حالات کا تجزیہ بھی شوری کے سامنے رکھا اور جماعت اسلامی کے اس عزم کو دھرایا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی عورت کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور عورت کی فلاح و بہبود کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی- شوری کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور خوراک و ادویات کی مسلسل بندش کے خلاف اور ایران پر امریکہ و اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں قراردادیں بھی منظور ہوئیں-شوری کا اجلاس امت مسلمہ کی بقا و سرفرازی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس ` دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر

ٹیگز:
جماعت اسلامی پاکستان
