کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایہ کی ترجمان حکومت بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر مصور خان کو اغواء کیا گیااس بابت پریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے نوٹس لیا جس پر جے آئی ٹی بنی اس میں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسی شامل تھے جے آئی ٹی مٹینگز ہوئی جبکہ انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً2000ہزار رہائشی گھر 1200 کرایہ کے مکان کو سرچ کیا گیااور 17 نومبر کو گاڑی بر آمد ہو ئی مصور کے اغواء میں کالعدم تنظیم داعش ملوث تھے اغواء میں تین لوگوں میں دو افغانی نیشنل ملوث نکلے تھے دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے مستونگ میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص نے خود ارڑا دیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں اسپلنجی میں داعش کیمپ پر حملے کے بعد بچے کو شہید کیا گیاتھا 23 تاریخ کو بچے کی لاش ہسپتال منتقل کیا گیا ڈی این اے کے بعد پتہ چل سکے گا نمونے حاصل کرنے کے بعد لاہور بھجوائے گئے اس کے بعد یہ تصدیق ہو گئی یہ مصور کے ہی ہیں۔حکومت نے بچے کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں مگر بدقسمتی سے یہ بے سود ثابت ہوئیں
تصدیق ہوگئی کہ لاش مصورخان کاکڑ کی ہے ٗ ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ

