واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین شخص ہیں،ملاقات کے دوران ان سے بہت متاثرہوا۔نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں،دونوں ایک دوسرے پر نیوکلیئر حملہ کر سکتے تھے،پاکستان بھارت جنگ فون کالز کرکے رکوائی۔چیف جسٹس کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلانمیں نے کہا اگر جنگ جاری رکھو گے تو تجارت نہیں ہوگی،دونوں ممالک نے کہا نہیں ہمیں امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ کرنا ہے،میں نے تجارت کا کہہ کرپاکستان بھارت جنگ رکوائی۔ایران اسرائیل جنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے لیے جو ہوسکتاتھا ہم نے کیا،ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،گزشتہ ہفتے ایرانی جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا،آج تک کوئی بھی فوج ایسا کام نہیں کرسکی ۔امریکی حملے کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا،نیٹو کے رکن ممالک جی ڈی پی کا 5فیصد دفاع پر خرچ کریں،دفاعی اخراجات کا بوجھ نیٹو کے دوسرے ممبرممالک کو بھی اٹھاناہوگا،امریکی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتاہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کامیاب سیز فائر کرایا،مجھے نہیں لگتاکہ اب ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ ہوگی،مجھے یقین ہے کہ فردو میں سب کچھ ختم ہوچکاہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین شخص ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیگز:
ڈونلڈ ٹرمپ
