گوادر (آن لائن)گوادر کے نواحی علاقے جیونی میں نامعلوم گاڑی سواروں نے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ایک اہلکار جاںبحق، ایک زخمی ہوگئے۔ایف سی کی مبینہ فائرنگ سے تین مقامی راہگیر بھی زخمی ہوئے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ا یک مشتبہ لینڈ کروز گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر ایف سی کا کانسٹیبل اللہ داد موقع پر ہی جان بحق ہوگیا، جبکہ ان کا ساتھی اہلکار زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے اس دوران جیونی جانے والی ایک کرولا گاڑی پر بھی فائرنگ کردی ہے جس سےتین راہ گیر زخمی ہوئے۔دوسری جانب صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے قمبرا نی روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے قمبرا نی روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے2افراد شبیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ بھاگ اور ایک نا معلوم الاسم شخص جان سے گئے ہیں مقتولین کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پو لیس واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ادھر خاران شہر میں یکے بعد دو دھماکے اور فائرنگ،ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر گواش روڑ کے قریب یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی تاہم اب تک دھماکوں کی جگے کا معلوم نہ ہوسکا،واضع رہے گواش روڑ پر سیکورٹی فورسز کی چوکی بھی قائم ہے۔
بلوچستان ، مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں سکیورٹی اہلکار سمیت 2 شہری جاں بحق، ایک زخمی

