دالبندین(یو این اے )دالبندین ہسپتال کے قریب لندن روڈ پر دو گروہوں کے درمیان معمولی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، جس میں چاقو اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پھر چاقو و ڈنڈوں سے حملوں میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کے لیے دالبندین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
دالبندین، دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

