کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ تقریر میں موجود اعداد و شمار میں تضادات سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ تقریر میں ابتدائی صفحات پر اور تقریر کے آخر میں فراہم کیے گئے اعداد و شمار میں تضادات سامنے آگئے ۔دونوںمقامات پر پی ایس ڈی پی ، سرپلس سمیت دیگر اعداد وشمار میں فرق نے صحافیوں سمیت پڑھنے والوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا ۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26کی بجٹ تقریر میں اعداد و شمار میں تضادات سامنے آگئے

