قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات ٗ منگچر اور ملحقہ علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور عوام کو نقل و عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پیٹرول کی شدید قلت نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ شہر بھر کے پیٹرول پمپ خالی ہو چکے ہیں اور پیٹرول مکمل طور پر ناپید ہو چکا ہے۔ پیٹرول کی عدم دستیابی کی ممکنہ وجہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کو قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ایندھن کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ اس غیر یقینی صورتحال نے نہ صرف عوامی نقل و حمل کو معطل کر دیا ہے بلکہ روزمرہ زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث اسکول جانے والے بچے اور ان کے والدین شدید پریشان ہیں، جبکہ دفاتر جانے والے ملازمین بھی وقت پر اپنی حاضری یقینی نہیں بنا پا رہے۔ اس کے علاوہ مریضوں کو اسپتال لے جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے، جس سے صحت کے شعبے میں بھی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ پیٹرول کی فراہمی جلد از جلد بحال ہو اور معمولات زندگی دوبارہ رواں ہو سکیں
قلات منگچر اور ملحقہ علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت

ٹیگز:
قلات
