اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو بلا اشتعال اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ایران پر اسرائیل کا بلا جواز حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر میں ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔شہباز شریف نے خبردار کیا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید انتشار کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے، کیونکہ یہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ایران پر اسرائیل کا بلا جواز حملہ انتہائی قابل مذمت ہے : شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
