کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کی شام چاربجے پیش کئے جانے کا امکان ہے ،صوباَئی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ، ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی 16جون کی شام چاربجے پیش کریں گے جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی ،،،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعدبلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا
بلوچستان ،آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کوپیش کئے جانے کا امکان

