کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی قومی شاہراوں پر گزشتہ روز 82 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 142 افراد زخمی ہو گئے۔بلوچستان کی قومی شاہراہوں پرٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا،گزشتہ روز صوبیکی قومی شاہراہوں پر 82 ٹریفک حادثات رونما ہوئیان ٹریفک حادثات میں 142 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو کے مطابق سب سیزیادہ 38 ٹریفک حادثات این 50 پررونما ہوئے،این 25 پر 33،این 84 پر4، این 85 پر 3، این 40 پر 2 جبکہ بلوچستان کی شاہراہ این 86 اورایم 8 پر 1،1 ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کیمطابق ٹریفک حادثات تیز رفتاری،قوانین کی خلاف ورزی اورشاہراہوں کے دو رویہ نہ ہونے کے باعث پیش آئے۔
بلوچستان،قومی شاہراہوں پر گزشتہ روز 82 ٹریفک حادثات میں 142 افراد زخمی

