کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا۔کوئٹہ، سبی، تربت، پنجگور، خضدار، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیرآباد، دالبندین، اور سوراب سمیت متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دن کے وقت باہر نہ نکلیں، دھوپ سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔طبی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ سرکاری اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

