کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ، ملیر جیل سے 216 کی بجائے 225 فرارہونے کا انکشاف، ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرتعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں، جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔ خط کے مطابق ایک قیدی نے اپنے گھر پر ماڑی پور میں خود کشی کی، جب کہ ایک قیدی بھاگنے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق نئی فہرست میں شامل مزید قیدیوں کی تفصیلات تھانوں کو ارسال کر دی گئی ہیں، جبکہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں 107 قیدی اب تک پکڑے جاچکے ہیں، ضلع کورنگی سے8، ضلع شرقی سے7 قیدی پکڑے گئے، ضلع جنوبی سے7، ضلع سٹی سے 3 قیدی پکڑے گئے، ضلع کیماڑی سے 3، ضلع غربی سے 8 قیدی پکڑےگئے، جبکہ ضلع وسطی سے6قیدی پکڑے گئے ہیں۔
ملیر جیل سے216 کی بجائے 225 قیدی فرارہونے کا انکشاف

ٹیگز:
ملیر
