خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا تفصیلات کے مطابق منگل کو خضدار کے علاقے سورگز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالخالق کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
خضدار ٗمسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

ٹیگز:
خضدار
