درازندہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈیرہ اسمعٰیل خان درازندہ میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

ٹیگز:
دہشت گرد
