کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اس تاریخی اعزاز کے لیے قوم کا قابلِ فخر سپوت قرار دیا ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے نہ صرف پاک فوج کی پیشہ ورانہ قیادت کو نئی جہت دی بلکہ ملک کے دفاع، امن و امان اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی اپنائی گئی وہ دور اندیشی بصیرت اور قومی مفاد کے جذبے سے عبارت ہے فیلڈ مارشل کا اعزاز ان کی بے مثال عسکری قیادت اور ملک و قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی امن اور استحکام کے لیے بھی پاک فوج کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے اور اس میں جنرل عاصم منیر کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی اہم کردار کی حامل رہی ہے وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ جنرل عاصم منیر کی رہنمائی میں پاکستان مزید استحکام، ترقی اور سلامتی کی راہ پر گامزن ہوگا وزیر اعلیٰ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے اور ان کی قیادت میں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
فیلڈ مارشل کا اعزاز جنرل عاصم منیر کی بے مثال عسکری قیادت اور ملک و قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
