خضدار (ڈیلی گرین گوادر)چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں لیویز پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت جوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہے نواب ثناء اللہ نے صمند چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے میں لیویز فورسز کے 4جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، لیویز فورسز پر بزدلانہ حملہ دراصل بلوچستان بالخصوص جھالاوان کے امن، ترقی اورملکی استحکام پر حملہ ہے،انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ پاک شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندہ گان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
