کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں سریاب روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، کوہیار ڈومکی، ارکان اسمبلی حاجی علی مدد جتک، عبید گورگیج و دیگر کے ہمراہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے سریاب روڈ پر بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں سریاب روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
