پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں بنک ڈکیتی ڈاکو بنک عملہ سے 4 کروڑ 64 لاکھ روپے گن پوائنٹ پر لوٹ کر لے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار میں مقامی بنک الاسلامی کے عملہ سے پانچ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 4 کروڑ 64 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے پولیس کے مطابق بنک کا عملہ گاڑی میں رقم نیشنل بنک میں منتقل کرنے جارہے تھے کہ اسد میڈیکل کے قریب ڈاکوؤں نے بنک عملہ کو روک کر گن پوائنٹ پر ان سے 4 کروڑ 64 لاکھ روپے کی بڑی رقم چھین کر لے گئے پولیس نے واردات کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردیا ہے واضح رہے کہ پنجگور بازار میں ایک ماہ کے دوران یہ تیسری بڑی واردات ہے اس سے پہلے کباڑی کی دکان اور جیولری شاپ سے بھی لاکھوں روپے نقدی اور سونا لوٹا گیا تھا۔
پنجگور،نامعلوم ڈاکو بینک سے 4کروڑ 64لاکھ روپے لوٹ کرفرار

ٹیگز:
پنجگور
