قلات(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار زادہ نعیم جان دہوار نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے مگر حکمرانوں کی غلط پالسیوں کی وجہ سے یہاں کے لوگ بے روز گاری بے بسی اور انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے دور میں بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے جو اقدامات اٹھائی لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اقتدار میں آکر عوام کی مایوسی کو ختم کردیں گے قلات پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کا علاقہ نیمرغ میں شمولیتی پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حاجی عبدالحق ساسولی کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے بی این پی عوامی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی شمولیتی تقریب سے عبدالمنان عالیزئی ملا رحمانی ملک عبدالعلیم نیچاری قاری غلام مصطفی میر عبدالغفور لاشاری کامریڈ فرزند ٹکری مجیب کھیازئی میر سرفرار نیچاری محمد حنیف زہری میر نصیر دہوار میر جاوید بلوچ چیئرمین وسیم عمرانی محمد ندیم دہوار حاجی محمد وارث مغل حاجی علی احمد دہوار رئیس عبدالعزیزدہوار حاجی عبدالرزاق دہوار ظفر دہوار و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے پاکستان کے عوام بالخصوص بلوچستان کے عوام کی امیدیں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا وہ دن دور نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی اور عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور رشوت ستانی سے نکالے گی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کریگی انہوں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی گئی کہ نئے آنے والے دوست پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام بلاول بھٹو زرداری کا پیغام سابق صدر آصف علی زرداری اور نواب ثناء اللہ زہری کا پیغام گھر گھرپہنچائیں گے اور آنے والی انتخابات میں قلات سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکشریت سے کامیاب کرنے کے لئے دن رات ایک کریں گے۔
بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، سردار نعیم دہوار

ٹیگز:
سردار نعیم دہوار
