ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد اور صحبت پور میں دو مختلف واقعات فائرنگ سے ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی دو بکریاں بھی ہلاک۔ پولیس کے مطابق میر حسن پولیس تھانہ کی حدود ہوٹل پر بیٹھے ہوے نوجوان راحب شاہ ولد بہرام شاہ پر مسلح افراد نے شدید فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے ہلاک ہو گیا صحبت پور میں بگٹی قبیلے کے دو گروپس میں پرانی رنجش پر حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا گیا زخمیوں کو سول ہسپتال صحبت پور منتقل کر دیا گیا جہان انکو طعبی امداد دینے کے بعد علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا فلیجی پولیس تھانہ کی حدود مسلح فراد کا سولنگی کے گھر پر فائرنگ دو بکریاں ہلاک ہو گء تمام واقعات کی متعلقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
نصیرآباد اور صحبت پور میں دو مختلف واقعات فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
