کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی aprnsرجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضی’ جٹ ،جنرل سیکرٹری قسور روحانی اور صوبائی ترجمان اسرار کھیتران نے بلوچستان صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مقامی اخبارات کیلئے مشکلات پیدا نہ کرے آج 24اپریل کواسلام آباد میں اعلی’ سطحی مشاورتی اجلاس میں اخبارات کو درپیش اہم مسائل پر غور و خوص ہوگا مرکزی قیادت APRNSنے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کے اشتہارات کی فوری ادائیگیاں کی جائیں پیپرا رولز کے نفاذ کو یکسر مسترد کیا گیا پیپرا رولز سےکرپشن کو فروغ ملے گا۔ اور اخباری صنعت کو نقصان پہنچے گا۔ اور اس طرح کارکنوں کے بیروزگاری کے بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اخبارات کے دفاتر کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
بیپرا رولز کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہیں،آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی

