کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سٹیلائٹ ٹاون منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لیویز اہلکاروں نے مسجد کے سامنے سے افغان مہاجرین کو مسجد سے نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں گاڑیوں میں منتقل کرکے روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز 17 اپریل کو ڈی سی آفس کوئٹہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے تحت کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے گا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ عوامی حلقوں نے اس عمل پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ،سٹیلائٹ ٹاون منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز کا کریک ڈان،متعدد گرفتار

ٹیگز:
افغان مہاجرین
