قلعہ سیف اللہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحقہوگیا۔ لیویز کے مطابق پیر کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات یسین زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار اسحاق خان کوجاں بحقکردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
قلعہ سیف اللہ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحق

ٹیگز:
قلعہ سیف اللہ
