پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علاقے چتکان بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت عاصم ولد عبید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ چتکان بس ٹرمینل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں عاصم جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ یا عناد کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پنجگور،چتکان بس ٹرمینل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
