کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو جاں بحق کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی نوحصار میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے لیویز اہلکارعبدالقدوس کوجاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ،نوحصار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
