کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بی این پی کے پُر اَمن لانگ مارچ کو روک کر بہت غلط کیا ، ایسا لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر بلوچ مخلوق کو ناراض کر رہی ہے. حکومت BYC اور BNP(m) کے کارکنوں کو فوراً رہا کرے ۔ نواب رئیسانی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے بازیابی اور ناجائز گرفتاریوں کے خلاف پُر اَمن احتجاج اِن کا جمہوری حق ہے ۔
بی این پی کے پرامن لانگ مارچ کو روکنا غلط ہے،حکومت جان بوجھ کر بلوچوں کو ناراض کررہی ہے،نواب اسلم خان رئیسانی

ٹیگز:
نواب اسلم خان رئیسانی
