کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2افراد شہید جبکہ 17زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں 2افراد کی نعشیں اور 17زخمی لائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں احمد خان،سر گل،جمیل،محمد حسین،شفیق احمد،عبدالرازق،حیات اللہ،عطا اللہ حبیب اللہ،بلال،کامران،خلیل احمد،نور احمد،فراز،یسین شامل ہیں سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل عملے نے بم دھماکے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
کوئٹہ،ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،2 افراد جاں بحق،17زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
