کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مونگ پھلی کے داموں میں حلقے بک رہے ہیں بلوچستان میں گورننس کو بہتر کریں اور لاپتا افراد کے مسئلے پر بات کریں ڈنڈا ماری سے بلوچستان کنٹرول نہیں ہوگابلوچستان کے مسئلے کو ٹھنڈے دل سے سوچنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ احتجاج کی قیادت کرنے والے افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کم از کم مسلم لیگ اور اس کے قائد میاں نواز شریف، پیپلز پارٹی کے قائد صدر آصف زرداری سے بہت بڑی توقعات تھیں کہ وہ بلوچستان کے مسئلے کو ٹھنڈے دل سے سوچیں گے اور وہ حکمت عملی اختیار کریں گے جس سے حالات بہتر ہوں بہتر یہ ہے کہ ہم آپریشن نہ کریں، راستے ڈھونڈے کانفیڈنس بلڈنگ کریں، بلوچستان میں گورننس کو بہتر کریں اور لاپتا افراد کے مسئلے پر بات کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ سردست لاپتا افراد کے ایشو کو ایڈریس کریں، اس کے بعد میرٹ کے حوالے سے جابز دینا شروع کریں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ جو کرپشن کا بازرا گرم ہے، جو پوسٹیں بکتی ہیں اسے روکیں ہم 30 سال سے مسلم لیگ(ن)کے اتحادی رہے ہیں، اگر آپ بلوچستان میں اس طرح الیکشن کروائیں اور کہیں کہ لوگ ناراض نہ ہوں تو لوگ کیسے نارض نہیں ہوں گے۔ یہاں مونگ پھلی کے داموں میں حلقے بک رہے ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ تمام لاپتا افراد کو رہا کرو، ہم کہتے ہیں انہیں بازیاب کرکے کسی جگہ پر رکھ لو، جو بے گناہ ہیں انہیں کورٹ کے زریعے ضمانت پر رہا کر دو، جن لوگوں نے گناہ کیا ہے ان کو آپ سزا دے دیں، تاکہ ان کے لواحقین کو پتا چل جائے کہ وہ ہیں، جو مارے گئے ہیں ان کا بھی بتا دیا جائے کہ کون زندہ ہیں کون مرا ہوا ہے، یہ نہ مجھے پتا ہے، نہ رانا ثنا اللہ کو پتا ہے نہ حکومت کو، یہ اگر پتا ہے تو سکیورٹی اداروں کو پتا ہے کہ کتنے ہمارے پاس ہیں۔ میں کہتا ہوں آپ ان بچیوں کو رہا کریں اور ایک مثبت عمل کی طرف جائیں، اب اس ڈنڈا ماری سے بلوچستان کنٹرول نہیں ہوگا۔ابھی ایک ہفتے میں کتنے لوگ اٹھائے، وہ کس قانون کے تحت اٹھائے؟ کون سے کورٹ نے اجازت دی ہے کہ آپ جا کر فلانے کو غائب کردیں۔
ڈنڈا ماری سے بلوچستان کنٹرول نہیں ہوگا،بلوچستان کے مسئلے کو ٹھنڈے دل سے سوچنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹرمالک بلوچ
