کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے، تاہم قومی شاہراہوں پر اس وقت دفعہ 144 نافذ ہے، اور بی این پی کو احتجاج کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ بی این پی (مینگل)کی ہڑتال کی کال پر عوام کے ردعمل سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام ان کے بیانیے کو کس حد تک قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو بعض حلقے عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔شاہد رند نے مزید کہا کہ شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، اور ریاست اپنی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا، کیونکہ ریاست ہر فرد کی یکساں عزت نفس کی محافظ ہے۔
بی این پی کو احتجاج کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی،ترجمان حکومت بلوچستان

ٹیگز:
ترجمان حکومت بلوچستان
