کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی ساکھ صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے عید کے بعد پارٹی کے ہم خیال عہدیداران و کارکنان کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں پر آئندہ احتجاج کا اعلان کرینگے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میرمحمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن، بد عنوانی، بد امنی کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،پیپلزپارٹی بلوچستان کو گروپ بندی میں تقسیم کرنے میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی سازش تھی۔انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے پہلے صوبائی صدر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ کو فنڈز اس بناء پر جاری کئے کہ یہ آپ اپنے اپنے حلقوں میں خرچ کریں پھر سرفراز نے پارٹی کے عہدیداران میں تضاد پھیلاتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز میں نے ضلعوں کے لئے جاری کئے جس کے باعث پارٹی میں انتشار پھیلا لیا اور اب پارٹی کئی گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے جسکا نقصان تمام پارٹی کے عہدیدران و کارکنان کو اٹھانا پڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نیاپنی شاطرانہ چالوں سے پیپلزپارٹی بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان و عہدیداران کو بہت جلد سرفراز بگٹی کا ڈرامائی چہرہ بے نقاب ہوجائیگاانشاء اللہ عید کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنان کیساتھ ملکر سرفراز بگٹی کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
پیپلزپارٹی بلوچستان کی ساکھ صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے،میرعارف محمد حسنی

ٹیگز:
میرعارف محمد حسنی
