کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس کو دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہوں گے اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔ ان اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ لیویز فورس اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
بلوچستان لیویز فورس میں بزدلی دکھانے والے اہلکاروں کو فورا ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا،عبدالغفار مگسی

ٹیگز:
عبدالغفار مگسی
