ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی میں با رودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق منگل کو ہرنائی کے علا قے کھوسٹ سرلیزہ میں چھپائی گئی بارودی سرنگ سے ٹریکٹر ٹکر انے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نظام الدین ولد علی محمد اورصلاح الدین ولد علی محمد علیانی سکنہ تکہ بالا ہرنائی جاں بحق ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیا اور شواہد اکھٹے کر لئے، لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔
ہرنائی ، با رودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
با رودی سرنگ
