سوراب(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سوراب محمد شکیل عالیزئی کی سربراہی میں داخلہ مہم برائے سال 2025 کے سلسلے میں ایک منظم ریلی نکالی گئی۔ *جس میں اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد اسداللہ سمالانی,اسٹنٹ کمشنر گدر عمران زیب،ڈی سی سپریڈینٹ فضل قمبرانی ڈی او ای سوراب عبداللہ نیچاری،ڈپٹی ڈی او گدر عبدالقدوس۔ڈپٹی ڈی او مشتاق احمد،ڈپٹی ڈی او زاہد حسین ریکی،محمد انور،اے ڈی او ای مختیار احمد ملازئی،فوکل پرسن داخلہ مہم بشیر احمد ساسولی۔اتمام گورنمنٹ ہائی اسکولز ہیڈ ماسٹران،اساتذہ کرام, سول سوسائٹیز , والدین اور طلباء نےکافی تعداد میں شرکت کی ریلی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کے دفتر سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر پر اختتام پزیر ہوا۔
سوراب،داخلہ مہم برائے سال 2025 کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے واک اورریلی کا انعقاد

ٹیگز:
سوراب
