اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک کے 14 اضلاع سے جمع کردہ سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے ان علاقوں میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
قومی صحت کے ادارے (این آئی ایچ) میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک اہلکار کے مطابق ملک بھر کے 43 اضلاع سے نمونے جمع کیے گئے تھے۔لیبارٹری کے اہلکار نے گوادر، کیچ، خضدار، قلعہ سیف اللہ، نصر آباد، کوئٹہ، استاد محمد، لاہور، سرگودھا، کراچی شرقی، کراچی جنوبی، ایبٹ آباد، بنوں اور ٹانک کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کی تصدیق کی۔
دریں اثنا، مظفرآباد، گلگت، دیامر، اسلام آباد، دکّی، مستونگ، بارکھان، حب، لاہور، گجرات، بہاولپور، راولپنڈی، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، اٹک، جھنگ، بہاولنگر، خانیوال، ڈیرہ اسمٰعیل خان، مانسہرہ، پشاور، سوات، نوشہرہ، بٹگرام، دیر لوئر، چارسدہ، مردان اور شمالی وزیرستان کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

