کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دوکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار زخمی ہوا۔ ملزمان موبائل فون و اسیشٹنری کی دوکان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔پولیس کے مطابق جمعرات کو افطاری کے وقت نواں کلی میں واقع موبائل فون و اسیشٹنری کی دوکان میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا اور زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اسپتال منتقلی کے بعد وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار بھی زخمی ہو گیا جواسپتال میں زیر علاج ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر پولیس افسران بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔

