کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پرائس کنٹرول کاروائیوں میں 187 دکانوں کا دورہ کیا گیا جس میں 7 دکانیں سیل،42 دکاندار گرفتار،11 دکاندار جیل منتقل،28 دکانداروں کو جرمانے اور60 دکانداروں کو وارننگ کی گئیں تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کچلاک، چشمہ اچوزئی، سمنگلی، سریاب روڈ، نواں کلی، سپینی روڈ، جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ،سرکی روڈ،گوالمنڈی چوک، پشتون آباد، پشتون باغ، خروٹ آباد و دیگر علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے دوران 187 دکانوں کا دورہ کیاگیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 07 دکانیں سیل کردیے 42 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 11 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا 28 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیا جبکہ 50 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے دکانوں پر قیمتوں، وزن اور پرائس لسٹ کاجائزہ لیا۔ ان کارروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلافکاروائیاں کرتے ہوئے 30 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 8 دکانداروں کو گرفتار کرکے 3 دکانداروں کو جیل منتقل کردیا جبکہ 2 دکانیں سیل کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم نے پرائس کنٹرول کاروائیوں کے دوران 35 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردی جبکہ 15 دکانداروں کو وارننگ جاری کردیے۔اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 7 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردیے ج کہ 10 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعوں نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 28 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 7 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 جیل منتقل کردیے۔ اس کے علاؤہ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے جوائنٹ روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ و دیگر علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے۔ اس دوران 25 دکانوں کا معائنہ کرلے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیے۔اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک پر پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں۔ جس میں 24 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 4 دکانداروں کوگرفتار کرکے 3 دکانیں سیل کردیے۔جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں۔ اس دوران 20 دکانوں کا معائنہ کرکے اس دوران 6 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ 2 دکانیں سیل کردیے۔شہر میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 27دکانیں سیل،42دکاندار گرفتار،11جیل منتقل

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
