کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر ہیں دونوں شخصیات عراق کے دو روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچی ہیں دہائیوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نہایت مضبوط دو طرفہ تعلقات استوار ہیں ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی امارات ایئر لائن کی تشکیل اور عملے کی تربیت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمدعبدالقادر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کے ہنرمندوں اور ماہرین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اس وقت بھی لاکھوں کی تعداد میں ہنر مند اور ماہرین متحدہ عرب امارات کے مختلف اداروں اور شعبوں میں اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر رہے ہیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ہنرمندوں اور ماہرین کی بڑی مانگ ہے متحدہ عرب امارات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیسن، تعمیرات، تجارت اور دیگر شعبوں میں پاکستانی ماہرین نے اپنا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب بھی پاکستان کسی مشکل صورتحال سے دوچار ہوا تو متحدہ عرب امارات نے آگے بڑھ کر پاکستان کی اعانت کی جس کے لئے پاکستان کی عوام متحدہ عرب امارات کی تہہ دل سے ممنون احسان ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کو دنیا کے معاشی حب کا درجہ حاصل ہے اسی اعتبار سے مشرق وسطیٰ میں اسکا نمایاں مقام ہے پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں متحدہ عرب امارات کی قیادت فلسطین اسرائیل تنازعے کے پرامن اور پائیدار حل کی تلاش کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔
یو اے ای نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
