کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی ایس این (BSN) فال سیشن 2024 میں داخلے کے خواہشمند اقلیتی، معذور اور حافظِ قرآن کوٹے کے امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے انٹرویوز 6 مارچ 2025 (بروز جمعرات) صبح 11:30 بجے، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کے مرکزی کیمپس، بریوری روڈ، کوئٹہ میں دفتر رجسٹرار میں منعقد کیے جائیں گے۔وہ طلبہ جو نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT-2024) میں کم از کم 30 نمبر حاصل کر چکے ہیں، وہ اقلیتی/معذور/حافظِ قرآن کوٹے کے تحت انٹرویو میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ ایسے امیدوار جن کے نمبر 30 سے کم ہیں، وہ انٹرویو کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکوئٹہ نے بی ایس این نرسنگ سیشن (2024 N-CAT) کے اقلیتی، معذور اور حافظ قرآن امیدواروں کے انٹرویوزکا اعلان کردیا

