کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کی جانب سے قومی شاہراوں پر احتجاج اورروڈ بندش کے خلاف دفعہ 144کے باوجود بلوچستان کی قومی شاہراہ 6مقامات پر بند، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تفصیلات کے مطابقکوئٹہ میں لاپتہ بہادر کیازی ا،علی رضا کیازی اور بشیر کیازی کے لواحقین نے احتجاجا سریاب کسٹم اور بروری روڈ پر گولی مار چوک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی لواحقین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے لاپتہ افراد منظر عام پر نہیں لائے جاتے اور انہیں رہا نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز بلوچستان میں دفعہ 144نافذ کرکے تمام قومی شاہراہوں کو کھولنے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم اس وقت کوئٹہ تفتان کوئٹہ کراچی شاہراہ بدستور بند ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر راستے میں پھنس گئے ہیں انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے حکومت ان لوگوں کو اپنے گھروں جانے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کو حل کیا جائے سوراب میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر قومی شاہراہ 24 گھنٹے سے زائد عرصے سے بند ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ شدید سرد موسم میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے۔احتجاجی مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے اور حکومتی یقین دہانیوں پر مزید اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب مسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسئلے کا حل نکالیں تاکہ وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکیں مستونگ کردگاپ کے مقام پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کوئٹہ،تفتان قومی شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ادھر مقامی انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شاہراہ کو کھلوایا جا سکے اور ٹریفک بحال ہو سکے۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے حب بھوانی کے قریب شاہراہ کو احتجاجا بند کر رکھا ہے اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں احتجاجی دھرنے میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات اور دیے گئے 20 روزہ الٹی میٹم کے اختتام پر اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔دھرنے میں اب مزید دو فیملیز شامل ہو چکی ہیں، جس کے بعد احتجاج میں شامل خاندانوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے، لاپتہ افراد میں یاسر،جنید،نصیر،ندیم،احسان،امین بگٹی شامل ہیں جن کی بازیابی کیلئے بھوانی کے مقام پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے ریاستی اداروں پر غیر سنجیدگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ان کے پیارے واپس نہیں آتے، وہ شاہراہ کو نہیں کھولیں گے بلوچ یکجہتی کمیٹی لسبیلہ ریجن نے مظاہرین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے اور جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرے۔ کمیٹی کے مطابق، ریاستی اداروں کی خاموشی مزید بے چینی اور اضطراب کو جنم دے رہی ہے قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا جلد حل نکالا جائے تاکہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے مظاہرین نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ احتجاجی دھرنا جاری ہے اور مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی واپسی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اورماڑہ میں پاکستان کسٹمز کی جانب سے تیل بردار گاڑیوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد ڈرائیوروں نے احتجاجا مکران کوسٹل ہائی وے کو اورماڑہ زیرو پوائنٹ پر بند کر دیا۔ روڈ بند ہونے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے سندھ سے مکران کا سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہ صیام کی آمد کے سلسلے میں ہر کوئی اپنے گھروں کی جانب رواں دواں ہے جبکہ لوگوں کو روڈ بندش سے اپنی منزلوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس سے ان میں تنا اور اضطراب بھی پیدا ہو رہا ہے۔
دفعہ 144کے باوجود بلوچستان کی قومی شاہراہ 6 مقامات پر بند

ٹیگز:
دفعہ 144
